نئی دہلی،13جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شوانگی پانڈے، لکشے متل، سومیا گپتا اور ہیا وادھوا نے آج یہاں شروع ہوئی دہلی ریاستی رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے دن مختلف عمر میں جیت درج کی۔جمنا اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ٹورنامنٹ میں آج 459میچ ہوئے۔شوانگی نے انڈر 19زمرے میں لڑکیوں کے ایک مقابلے میں مسکان تیواری کو 21-9 21-13سے شکست دی جبکہ انڈر 17زمرے میں لکشے نے مرد سنگل میں ادوت بھارگو کو 21-16، 16-21، 21-13سے شکست دی۔لڑکیوں کے زمرے میں سومیا نے امیشا اگروال کو 21-4، 21-14سے شکست دی۔انڈر 1زمرے میں ہیا نے اوشی ٹھاکر لڑکیوں کے زمرے میں 21-10، 21-16سے شکست دی۔